کچھ میں پاکستانی کشتی سے 200 کروڑ روپے کی ہیروئن برآمد، 6 گرفتار

بھج، ستمبر۔ہندوستانی کوسٹ گارڈ اور اے ٹی ایس کی ٹیم نے گجرات کے کچھ ضلع میں جاکھو کے قریب ہندوستانی پانیوں میں ایک پاکستانی کشتی سے 200 کروڑ روپے کی ہیروئن برآمد کرنے کے بعد چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ڈیفنس پی آر او نے ٹویٹ کیا کہ ہندوستانی کوسٹ گارڈ اور اے ٹی ایس کی مشترکہ ٹیم نے ایک پاکستانی کشتی کو پکڑ کر تلاشی لی۔ اس دوران کشتی کے عملے کے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر کے اس سے 40 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ ضبط کی گئی ہیروئن کی مالیت 200 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ قبضے میں لی گئی کشتی اور کشتی کے عملے کے چھ پاکستانی شہریوں کو تفصیلی پوچھ گچھ کے لیے جاکھو لایا گیا ہے۔

Related Articles