پرنب مکھرجی ایک عظیم رہنما تھے: ٹرمپ

واشنگٹن،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز بھارت رتن سے سرفراز سابق صدر پرنب مکھرجی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر مکھرجی ایک عظیم قائد تھے مسٹر ٹرمپ نے کہا’’سابق صدر پرنب مکھرجی کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔ میں مسٹر مکھرجی کے اہل خانہ اور ہندوستان کے عوام سے اظہار تعزیت کرتا ہوں جنہوں نے ایک عظیم قائد کو کھو دیا ہے۔‘‘
سابق صدر کو گزشتہ 10 اگست کو آر آر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہاں ان کے دماغ میں خون کے تھکا کا پتہ چلا جس کے بعد اس کا آپریشن کیا گیا۔ بعد میں ان کے پھیپھڑوں اورپھر گردے میں بھی انفکیشن پھیل گیا ، جس کے بعد پیر کو ان کی موت ہوگئی۔

مسٹرمکھرجی کا منگل کی سہ پہر میں لودھی روڈ شمشان میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسم ادا کیا گیا، ان کے کورونا پازیٹو ہونے سے آخری رسومات میں تمام احتیاطی ہدایات پرعمل کیا گیا،جس کی وجہ سے سابق صدر کی آخری رسومات میں کم لوگوں نے شرکت کی۔

قبل ازیں روسی صدر ولادیمیر پوتن اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور صدر عبدالحمید نے بھی سابق صدر پرنب مکھرجی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

 

Related Articles