ڈیزل۔پٹرول کی قیمت مستحکم

نئی دہلی، پورے ملک میں پٹرول۔ڈیزل کی قیمت بدھ کے روز مستحکم رہی۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دار الحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 82.08 روپیے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔ یہ 19 اکتوبر 2018 کے بعد کی اعلیٰ سطح ہے۔ کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں بھی اس کی قیمت علیٰ الترتیب 83.57 روپیے، 88.73 روپیے اور 85.04 روپیے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔
ڈیزل کی قیمت مسلسل 33ویں دن دہلی میں 73.56 روپیے فی لیٹر ہے۔ کولکاتا میں اس کی قیمت 77.06 روپیے پر، چنئی میں 78.86 روپیے پر اور ممبئی میں 80.11 روپیے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر مستحکم تھی۔
ملک کی چار میٹرو سٹی میں پٹرول۔ڈیزل کی قیمت (روپیے فی لیٹر ) اس طرح ہے:
میٹرو شہر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پٹرول۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈیزل
دہلی ———— 82.08 (مستحکم) ——- 73.56 (مستحکم)
کولکتہ ——— 83.57 (مستحکم) ——- 77.06 (مستحکم)
ممبئی ———-88.73 (مستحکم) ——- 80.11 (مستحکم)
چنئی ———— 85.04 (مستحکم) ——- 78.86 (مستحکم)

 

Related Articles