ہندستانی منصوبوں کو تیز کریں: وکرماسنگھے

کولمبو، ستمبر۔سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے حکام سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر ان سرکلر پر نظرثانی کریں جو ہندوستانی سرمایہ کاری سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ میں رکاوٹ ڈالتے ہیں۔ڈیلی مرر نے ہفتہ کو رپورٹ کیا کہ صدر وکرما سنگھے نے ہندوستانی سرمایہ کاری کے تعاون پر مبنی کئی ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے جمعہ کو بات چیت کی صدارت کی۔ہندستانی ڈپٹی ہائی کمشنر ونود کے جیکب نے بھی بات چیت میں شرکت کی۔مسٹر وکرما سنگھے نے سکریٹریز اور سرکاری عہدیداروں سے درخواست کی کہ وہ ہندوستانی سرمایہ کاری کے تحت سری لنکا میں کئی پروجیکٹوں کی پیش رفت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

Related Articles