کورونا معاملے 37لاکھ سےمتجاوز،28.47 لاکھ سے زائد صحت یاب
نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس’کووڈ-19‘کے منگل کی شام تک 14792 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 37.02 لاکھ تک پہنچ گئی ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح بڑھ کر 77 فیصد پہنچ گئی ہے۔
ریاستوں سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اس دوران 9867 مریضوں کی شفایابی کے بعد انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 28,47,244 ہوگئی ۔اس مدت کے دوران مزید 121 لوگوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 65554 ہوگئی ہے۔
ملک میں فی الحال 789345 سرگرم معاملے ہیں جو مختلف اسپتالوں اور کووڈ مراکز میں زیرعلاج ہیں ۔