20 سالوں میں عالمی جی ڈی پی میں ہندوستان کا حصہ 30 فیصد ہوگا: سیتا رمن

نئی دہلی، ستمبر۔وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج کہا کہ اگلے 20 سالوں میں عالمی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں ہندوستان کا حصہ 30 فیصد ہو جائے گا۔یہاں یو ایس چیمبر آف کامرس کی یو ایس انڈیا بزنس کونسل کے انڈیا آئیڈیاز سمٹ 2022 کا افتتاح کرتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ اگلے 20 سال ہندوستانی معیشت کے سائز اور تنوع، دستیاب افرادی قوت اور ڈیجیٹل لین دین میں ترقی کے ذریعے کارفرما ہوں گے۔ وہ اس بارے میں پر امید ہیں کہ عالمی جی ڈی پی میں ہندوستان کا حصہ 30 فیصد ہو سکتا ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ اس عمل میں ہندوستان اور امریکہ عالمی ترقی کے محرک بنیں گے۔ دونوں ممالک اس مشکل وقت میں عالمی بہتری کے لیے شراکت داری کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے آٹھ سالوں میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی سمت میں اہم کام کیا گیا ہے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کے مسائل اور چیلنجز کو سمجھتے ہیں اور ان پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔ جمہوریت پر یقین اسی طرح کے چیلنجز جیسے کہ معاشی، توانائی کی حفاظت، جاری تنازعات اور غیر یقینی ماحول سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔اس دوران گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ان کی ترجیحات میں روزگار، دولت کی منصفانہ تقسیم اور ہندوستان کو ترقی کی راہ پر آگے لے جانا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت اور خیالات کا تبادلہ پالیسیوں میں شامل کیا گیا ہے۔وزیر خزانہ نے یقین دلایا کہ ڈیٹا پرائیویسی سے متعلق ایک نیا بل بہت جلد تیار کیا جا رہا ہے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی وشنو اس پر سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں۔

Related Articles