یوگی 9ستمبر کو جونپور کے دورے پر

جونپور:ستمبر۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ 09ستمبر کو ایک روزہ دورے پر جونپور آئیں گے۔اس دوران وہ کئی ترقیاتی پروجکٹوں کا معائنہ کریں گے ساتھ ہی مختلف پروجکٹوں مستفیدین کو تصدیق نامہ دیں گے۔انچارج افسر پروٹوکول اور نگر مجسٹریٹ آیوش چودھری نے یہاں جانکاری دیتےہوئے بدھ کو بتایا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ 09ستمبر کو سرکاری ہیلی کاپٹر سے لکھنؤ سے روانہ ہوکر 10:00بجے ہیلی پیڈ پوروانچل یونیورسٹی پہنچیں گے وہاں سے 10:10بجے زیر تعمیر اماناتھ سوشاسی ریاستی میڈیکل یونیورسٹی پہنچ کر معائنہ کریں گے۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ وہاں سے 10:25پر رونہ ہوکر 10:35بجے زیر تعمیر سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ پچہٹیاکامعائنہ کریں گے۔ وزیر اعلی 11:00بجے ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی پہنچیں گے اور وہاں پر 11:00بجے سے 12:00تک مختلف مستفیدین کو تصدیق نامہ دیں گے اور متعدد پروجکٹوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھنے کے بعد عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔وزیر اعلی جونپور میں دو گھنٹے موجود رہیں گے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتے 12:25بجے ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی میں بنے ہیلی پیڈ سے ہیلی کاپٹر سے روانہ ہوکر 12:50بجے ایلی فنٹ پولیس لائن غازی پور پہنچیں گے۔وزیر اعلی کی آمد کو دیکھتے ہوئے ڈی ایم منیش کمار ورما نے تیاری شروع کردی ہے۔ اسی طرح سینئر ایس پی اجئے کمار ساہنی نے بھی وزیر اعلی کے دورے کے پیش نظر سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے ہیں۔

Related Articles