سنگل یوز پلاسٹک پر پابندی کو سختی سے نافذ کریں:چیف سکریٹری

لکھنؤ:ستمبر۔اترپردیش کے چیف سکریٹری درگا پرساد شنکر مشر نے ایک ہی بار استعمال کئے جاسکنے والے’سنگل یوز پلاسٹک‘ کے استعمال کے سلسلے میں جاری پابندیوں کو پوری سختی سے نافذ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ریاستی حکومت ایک خصوصی مہم چلائے گی۔اس ضمن میں پیر کو یہاں ہوئی میٹنگ میں مشرا نے کہا کہ ریاست میں سنگل یوز پلاسٹک کی روک تھام کے لئے 25ستمبر سے لے کر 02اکتوبر تک دیہی اور شہری علاقوں میں خصوصی مہم چلانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس مہم میں ہوٹل، ریستوراں اور دوکانوں کے ساتھ ہی عوام الناس کو سنگل یوز پلاسٹک استعمال نہ کرنے کے تئیں بیدار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران پلاسٹک کو برآمد کرنے کے ساتھ بہتر کام کرنے والے ملازمین کو انعام سے نوازہ جائے گا۔ اس کے علاوہ جن فیکٹریوں میں ممنوعہ پلاسٹک کا پروڈکشن کیا جارہا ہے۔ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔مشرا نے کہا کہ آلودگی میں سنگل یوز پلاسٹک کا بہت بڑا حصہ ہے۔ اس کی روک تھام کے لئے صرف سنگل یوز پلاسٹک ہی نہیں بلکہ ہر قسم کے پلاسٹک کے استعمال کو بند کر نے کے لئے اور عوام الناس میں بیداری مہم کے لئے خصوصی قدم اٹھائے جانے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1990 کے دہائی میں پلاسٹک کاکہیں بھی استعمال نہیں ہوتا تھا۔اس وقت لوگ کپڑے اور جوٹ کے تھیلے لے کر چلتے تھے اور کھانے میں مٹی یا دھات کے برتن یا پیتل کا استعمال کرتے تھے۔ مشرا نے کہا’دھرتی ک بچانے کے لئے ہمیں اسی پراے نظام میں واپس لوٹنا ہوگا‘۔میٹنگ میں انفراسٹرکچر اینڈ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کمشنر اروند کمار، اڈیشنل چیف سکریٹری جنگلات و ماحولیات منوج سنگھ،ڈائرکٹر پنچایتی راج انج کمار جھا، ڈائرکٹر لوکل باڈی نہا شرما سمیت متعلقہ افسران موجود تھے۔

 

Related Articles