کوئلہ سپلائی کے سلسلے میں گہلوت کریں گے آج بگھیل سے ملاقات

جے پور، مارچ۔راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت آج چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل سے ریاست میں بجلی گھروں کے لیے کوئلے کی سپلائی کے سلسلے میں ملاقات کریں گے۔مسٹر گہلوت دوپہر میں رائے پور میں مسٹر بگھیل سے ملاقات کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ راجستھان تھرمل پاور کے پروڈکشن کے لیے درکار کوئلے کے لیے بنیادی طور پر چھتیس گڑھ پر منحصر ہے۔ 2015 میں مرکزی حکومت نے راجستھان کو 4 ہزار 340 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے یونٹس کے لیے چھتیس گڑھ کے پارسا ایسٹ کانٹا بسن میں 15 ایم ٹی پی اے اور پارسا میں 5 ایم ٹی پی اے کول بلاکس الاٹ کیے تھے۔ ان میں سے، پارسا ایسٹ-کانٹا باسن کال بلاک کے پہلے مرحلے میں کان کنی رواں ماہ مکمل ہو چکی ہے اور اب یہاں سے راجستھان کو کوئلہ سپلائی نہیں ہو سکے گی۔ جس سے بجلی کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔مرکزی وزارت جنگلات، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی اور کوئلہ کی وزارت نے پارسا کول بلاک سے راجستھان کو کوئلے کی سپلائی کے لیے ضروری منظوری دے دی ہے۔ اب دوسرے مرحلے میں جنگل سے متعلق منظوری چھتیس گڑھ حکومت کے سامنے زیر غور ہے۔ راجستھان کا زیادہ تر رقبہ صحرائی ہے جہاں بجلی پیدا کرنے کے لیے نہ تو ہائیڈرو پاور ہے اور نہ کوئلہ۔اس تناظر میں راجستھان کے اعلیٰ عہدیدار چھتیس گڑھ کے عہدیداروں سے رابطے میں تھے اور مسٹر گہلوت نے مسٹر بگھیل سے بھی اس بارے میں بات چیت کی تھی۔

Related Articles