مودی ملک کی ترقی کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں: جاوڈیکر

جے پور ستمبر۔سابق مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما پرکاش جاوڈیکر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ملک کی ترقی اور خود کفالت کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں اور اسی لیے لوگ انہیں چاہتے ہیں۔مسٹر جاوڈیکر آج آمیر میں کتاب مودی/20 پر لیکچر دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی نے بیس سال میں ایک بھی چھٹی نہیں لی اور نہ ہی وہ کبھی بیمار ہوئے ہیں، وہ ملک کی ترقی اور اسے خود کفیل بنانے کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں، ایک ویژنری لیڈر ہیں، گاؤں سے آئے ہیں، غریب گھر میں پیدا ہوئے، وہ ترقی کے ایجنڈے پر کام کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ عوام کے پیارے ہیں، ترقی کی خاطر عوام مسلسل اقتدار ان کے حوالے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرکز سے پوری رقم مستحقین کے کھاتوں میں جاتی ہے، کانگریس کے دور میں ایک روپیہ بھیجا جاتا تھا تو صرف 20 پیسےپہنچتے تھے، اب مودی کے دور میں ساری رقم جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ پائلٹ کو پاکستان سے بحفاظت لایا گیا، گھر میں گھس کر دہشت گردوں کے کیمپ کو تباہ کر دیا، اب کسی میں ہندوستان کی طرف آنکھ اٹھانے کی ہمت نہیں ہے، کیونکہ ہمارے پاس وزیر اعظم کی موثر اور مضبوط قیادت ہے۔مسٹر جاوڈیکر نے کہا، "پارٹی کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا نے راجستھان میں بی جے پی کی حکومت بننے تک صافہ نہ پہننے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن 14 ماہ بعد بی جے پی راجستھان میں زبردست اکثریتی حکومت بنائے گی اور میں خود ان کا شکریہ ادا کروں گا۔ محنتی ڈاکٹر پونیا صافہ باندحیں گے”

Related Articles