یوکرین سے شہریوں کی واپسی کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے :مودی

سونبھدر,مارچ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں یوکرین میں پھنسے ہر ہندوستانی کو واپسی کو یقینی کے لئے ممکن اقدام کئے جانے کا تیقن دیتے ہوئے کہا کہ میں ملک کے لوگوں کو یہ تیقن دلاتا ہوں کہ ہندوستانی حکومت اپنے ہر شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کے لئے کوئی کسر باق نہیں چھوڑے گی۔یہاں بی جے پی اور اس کی اتحادیوں پارٹیوں کی حمایت میں منعقد ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ہم یوکرین میں پھنسے اپنے ملک کے شہروں کو نکالنے کے لے اتنی بڑی مہم چلا رہے ہیں۔ آپریشن گنگا کے تحت کئی ہزارشہریوں کو واپس لایا جاچکا ہے ۔ اسے مزید رفتار دینے کے لئے ہندوستان کے اپنے چا وزراء کو بھی بھیج دیا گیا ہے ۔اس کام میں مزید تیزی لانے کے لئے ہم نے فضائیہ کو بھی اس کام میں لگا دیا ہے ۔دنیا کے بدلتے حالات میں ہندوستان کی خود کفالت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا دنیا کے بدلتے ہوئے حالات میں ہندوستان کو اور زیادہ طاقت ور بننا ہی ہوگا۔ ہندوستان تبھی طاقت ور بنے گا جب دوسروں ممالک پر ہندوستان کا انحصار کم سے کم ہوگا۔اپوزیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا جو لوگ خودکفیل ہندوتان کا مذاق اڑاتے ہوں۔ جو ہندوستانی ا فوج کی توہین کرتے ہوں۔جو میک ان انڈیا مہم کا مذاق اڑاتے ہوں۔ وہ خاندانی لوگ ہندوستان کو کبھی طاقت نہیں بنا سکتے ۔ یہ وہ لوگ ہیں جو ہندوستان کے اپنے ٹیکے کے خلاف افواہ پھیلاتے ہیں۔یہ وہ لوگ ہیں جو ہماری افواج بہادری پر سوال اٹھاتے تھے ۔ کیا اترپریش کے لوگ ایسے لوگوں کو ووٹ دے سکتے ہیں۔ پوروانچل خطے کی ذات۔پات کی صف بندی کو ملحوظ رکھتے ہوئے وزیر اعظم نے اس نہائے سے بھی رائے ددہندگان کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی اور کہا یہ الیکشن ہم لوگ نہیں بلکہ رائے دہندگان خود لڑرہے ہیں۔ان خاندانی لوگوں کو لگا تھا کہ یوپی کے لوگوں کو ذات پات میں تقسیم کردیں گے ۔ سماج کے ٹکڑے ٹکڑے کردیں گے ۔ ہر ایک کو الگ الگ سمت میں لے جائیں گے اور اپنا انتخابی کھیل کھیل لیں گے لیکن ان کو معلوم نہیں تھا کہ یوپی کے لوگ متحد ہوکر اپنی ترقی کے لئے این ڈی اے کے حق میں ووٹ کریں گے ۔اپوزیشن پر ملک کی توہین کرنے میں کوئی بھی کسر باقی نہ چھوڑنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا ان خاندانی لوگوں نے قدم قدم پر ہندوستان کی توہن کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔یہ توہین یوپی کے لوگوں کی توہین ہے ۔میں آپ کے اس ضلع میں آکر آپ لوگوں سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ جن لوگوں نے آپ کو اس حالت میں جینے میںمجبور کیا ہے ۔ آزادی کے بعد ان لوگوں کو جب جب ان کو حکومت بنانے کا موقع ملا تو انہوں نے آپ کو پیچھے کرنے کا کام کیا۔ ان لوگوں کو کبھی معاف نہ کرنا۔ یہ لوگ نہ تو ملک کا بھلا کرسکتے ہیں اور نہ ہی آپ جیسے میرے بھائیوں کا بھلا کرسکتے ہیں۔سونبھدر میں موجود قطرتی معدنیات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا اس ضلع کو قدررت نے متعدد معدنیات سے نوازہ ہے لیکن ان لوگوں نے اسے لوٹ اور یہاں کے لوگوں کو ان کی حالت پر چوڑ دیا۔ لیکن این ڈی اے کی حکومت نے ایسے اضلاع کو، یہاں کو لوگوں کو کسی بھی شعبے میں پیچھے نہیں رہنے دے گی۔ ہماری حکومت نے سونبھدر کوخواہشمند ضلع میں شامل کیا ہے اور بجلی صھت، تعلیم روزگار ہرشعبے میں سونبھدر کو ترجیح دی جارہی ہے ۔اپنے خطاب کے دوران انہوں نے اپنی حکومت کی متعدد حصولیابیوں اور اسکیمات کا تفصیلی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی آزادی اور ملک کی ترقی میں شراکت داری ادا کر نے والے ہر کردار کو آج احترام دیا جارہا ہے ۔ دہائیوں بعد متعدد انقلابیوں کو ہماری حکومت نے پہچان دی ہے ۔ جنگلات میں رہنے والے بھائیوں بہنوں کہ ہر ضرورت کا خیال ہماری حکومت رکھ رہی ہے ۔انہوں نے اپیل کی کہ مرکزی و ریاسی حکومتوں کی ایسی اسکیمات کو غیر منقطع طور سے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے ان خاندانی اور کانکنی مافیاؤں کو روکنے کے لئے آپ کو بی جے پی کے لئے ووٹ کرنا ہے ۔ آپ کا ایک ایک ووٹ یوپی اور ملک کی ترقی کو رفتار دے گا۔

 

Related Articles