سری نگر کے بر بر شاہ علاقے میں آتشزدگی، ایک مکان، تین دکان خاکستر

سری نگر، ستمبر۔سری نگر کے بر برشاہ علاقے میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں ایک مکان کو جزوی نقصان جبکہ تین دکان خاکستر ہوگئے۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ بربر شاہ علاقے میں ایک رہائشی مکان میں آگ گئی۔انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ٹنڈرس جائے موقع پر پہنچے اور آگ کو قابو میں کر لیا تاہم وہ ایک رہائشی مکان کو جزوی نقصان پہنچنے اور تین دکانوں کو خاکستر ہونے سے نہ بچا سکے۔آگ لگنے کہ وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔

 

Related Articles