ملک میں کوروناوائرس کےایکٹیو کیسزکی شرح 0.61 فیصد

نئی دہلی ، اکتوبر ۔ ملک میں جان لیوا اور ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں کمی اور اس بیماری کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد میں لگاتار اضافے کے درمیان ایکٹیو کیسز کی شرح 0.61 فیصد رہ گئی ہے۔دریں اثنا منگل کو ملک میں 50 لاکھ 63 ہزار 845 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اس طرح اب تک 96 کروڑ 43 لاکھ 79 ہزار 212 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 15،823 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد تین کروڑ 40 لاکھ ایک ہزار 743 ہو گئی ہے۔ دریں اثنا 22،844 مریضوں کی صحت یابی کے بعد جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 33 لاکھ 42 ہزار 901 ہو گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 7247 سے گھٹ کر دو لاکھ سات ہزار 653 رہ گئے ہیں۔ اسی مدت کے دوران 226 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 4،51،189 ہوگئی ہے۔ملک میں جان لیوا وبا کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 98.06 فیصد ، ایکٹیو کیسز کی شرح 0.61 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔ فی الحال کیرالہ ایکٹیو کیسز کے لحاظ سے ملک میں پہلے نمبر پر ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس ریاست میں ایکٹیو کیسز سے 4،773 گھٹ کر یہ تعداد اب 9،72،39 رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 12،490 مریضوں کی صحت یابی کے باعث کورونا سے شفایاب لوگوں کی تعداد 46،85،932 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 106 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 26،448 ہوگئی ہے۔ریاست مہاراشٹر میں ایکٹیو کیسز 34،120 پر آ گئے ہیں جبکہ 43 مزید مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1،39،621 ہو گئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران ریاست میں کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 3،616 تک بڑھ کر 64،07،936 ہو گئی ہے۔ریاست تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز15842 رہ گئے ہیں اور مزید 18 مریضوں کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 35،814 ہو گئی ہیں۔ ریاست میں اب تک 26،29،201 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔شمال مشرقی ریاست میزورم میں جان کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 103 سے بڑھ کر 14484 اور ہلاکت خیز وبا سے شفایاب لوگوں کی تعداد 93939 ہوچکی ہے جبکہ مزید چار مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 367 ہوگئی ہے۔ریاست کرناٹک میں کورونا کے کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 194 سے گھٹ کر اب یہ تعداد 9،741 رہ گئی ہے۔ ریاست میں مزید 11 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی تعداد 37906 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2934085 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ریاست آندھرا پردیش میں کووڈ19 کے ایکٹیو کیسز 326 سے گھٹ کر یہ تعداد 6932 رہ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2036865 ہو گئی ہے ، جبکہ اس وبا کی وجہ سے مزید 12 افراد کی موت ک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 14268 ہو گئی ہے۔ریاست مغربی بنگال میں کوروناوائرس کے فعال کیسز 7672 ہیں۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے مزید 10 افراد کی موت ہوگئئ ھوگئ جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 18924 ہو گئی ہے اور اب تک 1551115 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ریاسر تلنگانہ میں ایکٹو کیسز 4190 رہ گئے ہیں ، جبکہ یہاں ایک اور مریض کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3933 ہوگئی ہے۔ اس ریاست میں اب تک 660143 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز 365 رہ گئے ہیں اور شفا یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1413798 ہو گئی ہے۔ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 25089 مستحکم رہی۔ریاست چھتیس گڑھ میں کورونا کے کورونا وائرس ایکٹیو کیسزچھ سے بڑھ کر اب یہ تعداد 190 ہو گئی ہے۔ وہیں ریاست میں جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 991810 ہو گئی ہے۔ ہلاک شدگان کی تعداد 13570 پر مستحکم ہے۔ریاست پنجاب میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 14 سے گھٹ کر 215 رہ گئے ہیں اور جان لیوا وبا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 585167 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 16531 پر مستحکم ہے۔ ریاست گجرات میں کورونا کے ایکٹیو کیسزتین سے بڑھ کر 189 ہو گئے ہیں اور اب تک 815909 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 10086 ہے۔ ریاست بہار میں کووڈ19کے ایکٹیو کیسزدو سے بڑھ کر 38 ہو گئے ہیں اور اب تک 716305 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ اس ریاست میں ہلاک شدگان کی تعداد 9661 ہے۔

Related Articles