مرکزی کابینہ نے سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

نئی دہلی،ی مرکزی کابینہ کی آج یہاں ہوئی میٹنگ میں سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا اور دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے آنجہانی رہنما کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

مسٹر مکھرجی کا پیر کو طویل علالت کے بعد فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا۔
کابینہ نے میٹنگ میں ایک تجویز بھی پاس کی۔تجویز میں کہا گیا ہے،’’کابینہ سابق صدر مسٹر پرنب مکھرجی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتی ہے ۔ان کے انتقال سے ملک نے ایک خاص رہنما اور غیر معمولی رکن پارلیمنٹ کھو دیا ہے۔مسٹر مکھرجی نے ملک کے 13 ویں صدر کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دئے اور انہیں اقتدار کا غیر معمولی تجرتھا ۔انہوں نے خارجہ ،دفاع ،تجارت اور وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔
مغربی بنگال کے ویربھوم ضلع کے چھوٹے سے گاؤں مراتی میں 11 دسمبر 1935 کو پیدا ہوئے مسٹر مکھرجی نے کولکاتہ یونیورسٹی سے تاریخ اور سیاسیات میں گریجویشن اور قانون میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے کالج ٹیچر اور صحافی کے طورپر اپنے پیشہ ور کریئر کی شروعات کی۔ اپنے کے والد کے قومی تحریک میں تعاون سے تحریک پا کر مسٹر مکھرجی نے 1969 میں راجیہ سبھا کےلئے منتخب کئے جانے کے ساتھ ہی پوری طرح سیاسی سفر کی شروعات کی۔
حکومت نے مسٹر مکھرجی کے اعزاز میں سات دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیاہے۔اس دوران ملک بھر میں سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

Related Articles