اوشا ٹھاکر نے ملائیشیا کے نائب وزیر سیاحت سے ملاقات کی

بھوپال، اگست۔مدھیہ پردیش کی سیاحت، ثقافت اور مذہبی ٹرسٹ اور اوقاف کی وزیر محترمہ اوشا ٹھاکر نے ملائیشیا کے سیاحت، فنون اور ثقافت کے نائب وزیر داتوسری ایڈمنڈ سنتھارا رامانائیڈو سے پتراجایا میں ملاقات کی۔محترمہ ٹھاکر نے مدھیہ پردیش کی گونڈ پینٹنگز نائب وزیر داتوسری ایڈمنڈ سنتھارا رامنائیڈو کو پیش کیں۔ پرنسپل سکریٹری سیاحت و ثقافت اور منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم بورڈ شیو شیکھر شکلا بھی موجود تھے۔ وزراء نے غیر ملکی تعلقات، ثقافتی تبادلے، جغرافیائی قربت اور براہ راست پرواز کے رابطے کے پیش نظر دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی تبادلوں کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ کوالالمپور میں گلوبل انڈین انٹرنیشنل اسکول کا بھی دورہ کیا اور اساتذہ اور طلبہ سے بات چیت کی۔

Related Articles