بھارتی اداکار پراتیک ببر کو اہلیہ سے علیحدگی کے دو سال بعد نیا پیار مل گیا، اداکارہ کے ساتھ تعلق بن گیا

ممبئی،اگست۔ بھارتی اداکار اور مارشل آرٹسٹ پراتیک ببر نے اپنی اہلیہ ثانیہ ساگر سے علیحدگی کے دو سال بعد ایک اور اداکارہ کے ساتھ تعلق قائم کر لیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پراتیک مبینہ طور پر ’بار بار دیکھو‘ میں کام کرنے والی اداکارہ پریا بینرجی کی محبت میں گرفتار ہو چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ پراتیک اور پریا کا تعلق حال ہی میں قائم ہوا ہے، جو وقت کے ساتھ مضبوط تر ہورہا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پراتیک اور پریا کا رابطہ ایک سال قبل ہوا تھا۔ دونوں پہلی بار ٹی وی انڈسٹری کے ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ملے تھے۔ذرائع کے مطابق پراتیک اپنی فیملی کو بھی پریا کے بارے میں بتا چکے ہیں اور انہیں اکثر پریا کے ساتھ باہر گھومتے اور جم میں اکٹھے ورزش کرتے دیکھا جا رہا ہے۔ تاہم دونوں نے تاحال اپنے تعلق کو مخفی رکھا ہوا ہے، جس کی وجہ شاید یہ ہے کہ پراتیک کی ثانیہ کے ساتھ طلاق کا معاملہ تاحال چل رہا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ جب تک طلاق کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا، تب تک ممکنہ طور پر دونوں اپنے تعلق کو منظرعام پر نہیں لائیں گے۔واضح رہے کہ پراتیک اور ثانیہ کی شادی جنوری 2019ء میں ہوئی تھی اور ایک سال بعد ہی دونوں میں علیحدگی ہو گئی۔

Related Articles