رنبیر کپور نے عرفی جاوید کے فیشن کو برا انتخاب قرار دے دیا

ممبئی،مارچ۔رنبیر کپور نے ماڈل عرفی جاوید کے فیشن کو برا انتخاب قرار دے دیا۔کرینہ کپور کے پروگرام ‘ Want Women What ’ کا چوتھا سیزن حال ہی میں شروع ہوا ہے جہاں رنبیر کپور اپنی فلم کی پروموشن کیلئے موجود تھے۔ایک سیگمنٹ میں کرینہ نے رنبیر کو مختلف اداکاروں کی تصاویر دکھائیں اور ان کی رائے مانگی۔دلچسپ بات یہ تھی کہ تصاویر میں اداکاراؤں کے چہرے واضح نہیں تھے لیکن رنبیر نے لباس دیکھ کر بالکل صحیح بتایا کہ یہ کس اداکارہ کی تصویر ہے۔رنبیر نے کہا کہ میں اس قسم کے فیشن کا مداح نہیں ہوں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ جس دنیا میں ہم اب رہ رہے ہیں ہمارا اپنے آپ سے مطمئن ہونا ضروری ہے۔

 

Related Articles