شیو سنگرام کے سربراہ ونائک میٹے کی سڑک حادثے میں موت

ممبئی، اگست۔شیو سنگرام کے سربراہ ونائک میٹے کی اتوار کو ممبئی-پونے ایکسپریس وے پر مہاراشٹر کے کھوپولی کے قریب سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے وقت مسٹر میٹے ایک ایس یو وی کار میں سفر کر رہے تھے۔ یہ حادثہ پونے سے واپسی کے دوران پیش آیا۔ انہیں زخمی حالت میں کاموٹھے کے ایم جی ایم اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ وہ ایک میٹنگ میں شرکت کے لیے ممبئی جا رہے تھے اور بعد میں یوم آزادی کی ریلی میں شرکت کے لیے اپنے آبائی شہر بیڈ واپس جانا تھا۔مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شنڈے اور نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اتوار کی صبح اسپتال پہنچے۔مسٹر میٹے کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے مسٹر شنڈے نے کہاکہ "مسٹر ونائک میٹے کی موت صدمہ کی بات اور تکلیف دہ ہے۔ ہم نے ایک ایماندارواریئر کو کھو دیا ہے جو مراٹھا برادری کے لیے لڑے تھے۔ وہ میری طرف سے بلائی گئی مراٹھا برادری کے مسائل سے متعلق میٹنگ میں شرکت کے لیے ممبئی آرہے تھے۔ وہ اپنی آخری سانس تک ریاست میں اس مقصد اور سماجی تحریکوں سے وابستہ رہے۔مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے ٹویٹ کیاکہ "شیو سنگرام سنگٹھن کے صدر ونائک میٹے کی اچانک موت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ ان کا سماجی کام اور سماج کے پسماندہ طبقوں کی ترقی میں تعاون بہترین ہے۔”مسٹر میٹے نے 2014 کے اسمبلی انتخابات کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی سے ہاتھ ملایا تھا۔ اس سے پہلے وہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے حامی رہ چکے ہیں۔ وہ مراٹھا سماج کے لیے کام کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وہ تین بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔

Related Articles