اڈیشہ میں آبپاشی کے دو بڑے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا

بھونیشور، اگست۔اوڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے جمعہ کو قبائلی اکثریت والے میور بھنج ضلع میں 1508 کروڑ روپے کے دو بڑے آبپاشی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔مسٹر پٹنائک نے ضلع میور بھنج کے راسگووند پور کے قریب ٹکر پاڑا میں منعقدہ ایک تقریب میں ضلع کے زرعی منظر نامے کو تبدیل کرنے کے لیے 685 کروڑ روپے کے سبرناریکھا کثیر مقصدی آبپاشی پروجیکٹ اور 823 کروڑ روپے کے دیو آبپاشی پروجیکٹ کو لوگوں کے لیے وقف کیا۔ انہوں نے ضلع میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔انہوں نے کہا کہ سبرناریکھا آبپاشی پروجیکٹ 17,121 ہیکٹر میں اضافی آبپاشی کی سہولت پیدا کرے گا جس سے 55,000 کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ دیو ایریگیشن پروجیکٹ 100 گاؤں کے دو لاکھ لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے 9900 ہیکٹر اراضی کو یقینی طور پر آبپاشی فراہم کرے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے درج فہرست قبائل کے لیے شروع کیے گئے پروگراموں کے اچھے نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور روزگار کے ذریعے انہیں بااختیار بنانے کے پروگراموں نے درج فہرست قبائل کے بچوں نے اپنی صلاحیتوں سے ملک اور بیرون ملک نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے زراعت، تعلیم، صحت اور دیگر پروگراموں پر ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کو جوڑ کر لوگوں کو بااختیار بنایا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میور بھنج کے فن اور ثقافت کی پورے ملک میں ایک خاص شناخت ہے۔ میور بھنج میں درج فہرست قبیلے کے بھائیوں اور بہنوں کی ایک بھرپور روایت ہے اور صدر دروپدی مرمو نے اسے ایک نئی بلندی پر پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میور بھنج ریاست کا ایک بڑا اور اہم ضلع ہے اور ریاست کی ترقی میں اس کا خصوصی تعاون ہے۔

Related Articles