آنند میں سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت چھ افراد کی موت

آنند، اگست۔گجرات کے آنند ضلع کے سوجیترا علاقے میں ایک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کی ایک خاتون، دو نوعمروں سمیت چھ افراد کی موت اور ایک دیگر زخمی ہو گیا۔پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ تارا پور آنند سڑک پر ڈالی گاؤں کے بس اسٹینڈ کے نزدیک کل رات ایک کار، ایک آٹو رکشہ اور ایک موٹر سائیکل میں ٹکر ہوگئی۔ حادثے میں رکشہ پر سوار خاتون، اس کی دو بیٹیوں، رکشہ ڈرائیور اور دو موٹر سائیکل سواروں سمیت چھ افراد موقع پر ہی موت ہوگئی اور ایک دیگر زخمی ہوگیا جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت وینا بین وی مستری (44) ساکن سوجیترا، ان کی دو بیٹیاں جیا (14)، جہانوی (17)، رکشہ ڈرائیور یاسین محمد، وورا اور یوگیش کمار را، جو بوریاوی کے رہنے والے ہیں، ایک موٹر سائیکل سوار۔ اوڈ (20) اور سندیپ بھائی ٹھا اوڈ (19) کے طور پر کی گئی ہے۔ ۔

 

Related Articles