ہماچل پردیش میں ہلکی بارش

شملہ، اپریل۔ ہماچل پردیش میں پیر کو ہلکی بارش ہوئی اور یہاں بادل چھائے ہوئے ہیں، کیونکہ ایک اورمغربی ڈسٹربنس یہاں کے موسم کو متاثرکررہاہے۔محکمہ موسمیات سائنس (آئی ایم ڈی) نے یہ اطلاع دی۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یہاں اگلے دو دنوں میں بڑے پیمانے پر بارش، آندھی طوفان اوراونچائی والے علاقوں میں ہلکی برفباری کے آثارہیں۔ لہذا، یہاں یلو الرٹ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ شملہ اور منالی میں بادل چھائے رہے اورصبح ہلکی بونداباندی بھی ہوئی۔ اس کے علاوہ منڈی کے پنڈوہ میں پانچ ملی میٹر، جوگندر نگر میں چار، کانگڑا، اونا اور امب میں 2.2 ، پالم پور میں 2.8 ملی میٹر اور دھرم شالہ میں 1.4 ملی میٹر بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شملہ کا کم سے کم درجہ حرارت 7.2 ڈگری سیلسیس، ہوائی اڈے کے بھونترمیں9.5 ڈگری سیلسیس، کلپا میں دو ڈگری، دھرم شالہ میں 10.2 ڈگری، اونا 13.5 ڈگری، ناہن میں 12 ڈگری، کیلانگ میں 0.2 ڈگری، منالی میں چھ ڈگری، کانگڑا میں 13ڈگری، منڈی میں11 ڈگری درجہ حرارت درج کیاگیا، جبکہ بلاس پور 14 ڈگری، ہمیر پور 13 ڈگری، چمبہ 11.7 ڈگری، ڈلہوزی 7.1 ڈگری، ایئر پورٹ جوبر ہٹی 9.4 ڈگری، ٹورسٹ ریزارٹ کپھری میں 4.5 اور نارکنڈا میں 3 ڈگری سیلسیس رہا۔لاہول-اسپیتی انتظامیہ سے موصول ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ منالی-لیہہ قومی شاہراہ (این ایچ-003) دارچہ تک ہر قسم کی گاڑیوں کے لیے ٹریفک کھلا ہے۔ دارچہ شنکولہ روڈ مقامی فور بائی فور ڈرائیونگ گاڑیوں کے لیے کھلا ہے۔ پانگی کلر ہائی وے (ایس ایچ-26) ہر قسم کی مقامی گاڑیوں کے لیے کھلا ہے۔ کازہ روڈ (این ایچ-505) گریفو سے کازہ تک بند ہے جبکہ سمڈو سے لوسرتک کا راستہ گاڑیوں کے لئے کھلا ہے۔ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں موسم بنیادی طور پر خشک رہا۔ گاؤں جیپلا سب تحصیل میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سولن ضلع کے کرشن گڑھ میں اتوار کی دوپہر مٹی کے تودے گرنے سے ایک پٹرول پمپ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے ریاست کے دیگر مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔

Related Articles