مغربی کنارے کے فلسطینی اسرائیل کے رامون ہوائی اڈے سےترکی کا فضائی سفرکرسکیں گے

مغربی کنارا،اگست۔اسرائیل کی ایئرپورٹ اتھارٹی نے منگل کو بتایا کہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے فلسطینی بحیرہ احمرکے کنارے ساحلی شہرایلات کے قریب واقع رامون ہوائی اڈے سے ترکی کے لیے خصوصی پروازوں پرسوار ہوسکیں گے۔اسرائیل نے یہ تازہ اقدام امریکا کے دباؤپرکیا ہے۔اس سے اسرائیل اورفلسطینی امن مذاکرات کی عدم موجودگی میں فلسطینیوں کو اقتصادی آسانیاں فراہم ہوں گی۔امریکی صدرجوبائیڈن نے گذشتہ ماہ اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔مغربی کنارے کیفلسطینیوں کو ہوائی اڈے کی سہولت میسرنہیں اور وہ خصوصی اجازت کے تحت صرف اسرائیل کے بن گورین ہوائی اڈے سے بیرون ملک پروازکر سکتے ہیں۔ وہ عام طور پر بین الاقوامی پروازیں پکڑنے کے لیے اردن جاتے ہیں۔غزہ میں مقیم فلسطینیوں کوبھی بین الاقوامی پروازوں پر سوار ہونے کی سہولت حاصل نہیں۔ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پائلٹ پروگرام کے تحت پروازیں ہفتے میں دوبارچلیں گی اوراگست کے آخر میں استنبول اور انتالیہ تک ترکی کی فضائی کمپنیاں اٹلس اور پیگاسس یہ پروازیں شروع کریں گی اور ایئربس اے 321 طیارے استعمال کریں گی۔رامون ہوائی اڈا 2019 میں کھولا گیا تھا، یہ مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) سے قریباً 300کلومیٹر(185 میل) کے فاصلے پر واقع ہے۔یہ تل ابیب کے قریب بین گورین ہوائی اڈے سے دوبارہ روٹ کیے گئے کسی بھی طیارے کو لے جانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ریانائر، وائزراور لفتھانسا جیسی غیرملکی فضائی کمپنیوں نے 2015 میں موسم سرما کے مہینوں کے دوران میں ایلات کے پرانی ہوائی اڈوں پربغیر کسی روک ٹوک کے پروازیں شروع کی تھیں۔تب اسرائیل نے بیرون ملک سے براہ راست پروازیں چلانے والی فضائی کمپنیوں کو 60 یورو (61 ڈالر) فی مسافر کی پیش کش کی تھی۔لیکن کووڈ-19کی وَبا نے بڑی حد تک ان پروازوں کومعطل کردیا تھا۔ایئرپورٹس اتھارٹی نے بتایا کہ پہلی بار آنے والے دنوں میں ایلات سے یورپ کے مختلف مقامات کے لیے موسم گرما کی پروازیں شروع ہوجائیں گی۔ان میں باتومی، جارجیا ،لارناکا اور قبرص کے لیے اسرائیلی فضائی کمپنی ارکیا کے لیے پروازیں چلائے گی۔پولینڈ کی کمپنی اینٹرایئر وارسا اور کاٹوویس کے لیے پروازیں چلائے گی۔اتھارٹی نے کہاکہ اکتوبر میں پیگاسس ہفتے میں چار پروازیں چلائے گی اور ان کے ذریعے اسرائیلی شہری ترکی کا سفرکرسکیں گے۔

Related Articles