الیکٹرک کاریں 19 میل تک سفر کرنے کے قابل ہوتی ہیں، ریسرچ

لندن ،اگست۔ ایک نئی ریسرچ میں انکشاف ہوا ہے کہ الیکٹرک کاریں 19 میل تک سفر کرنے کے قابل ہوتی ہیں، اس کے بعد ان کی رینج ریڈ آؤٹ زیرو ہو جاتی ہے۔ وٹ کار نے 10 جدید ترین مکمل الیکٹرک ماڈلز کاروں کو ٹیسٹ کیا تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ وہ بہترین حالات میں کتنی دور جا سکتی ہیں۔ آفیشل رینج کے دعوے سے مجموعی طور پر دعویدار 8.1اور 18.6فیصد کے درمیان کم ہو گئے تاہم گاڑیوں کی کئی میل تک چلنے کیلئے مدد کی گئی، باوجود اس کے کہ بیٹری مکمل طور پر ختم ہو چکی تھی۔ وٹ کار کا کہنا ہے کہ اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ریڈ آؤٹس کو قدامت پسندی کے ساتھ پروگرام کیا جا رہا ہے تاکہ ڈرائیور کے پاس چارج ختم ہونے کی صورت میں ایک بفر رہ جائے۔ تمام کارز کی ٹیسٹنگ کی گئی تھیں، جن میں سے نئی بی ایم ڈبلیو آئی 4 ای ڈرائیو 40 ایم سپورٹ سنگل چینج پر زیادہ چلی اور اس کا بفر سب سے بڑا تھا جو بالترتیب 316 میل اور 19 میل تھا۔ دوسری جانب کوپراز بورن کی سمر رینج سب سے کم 219 میل تھی جبکہ بی ایم ڈبلیو iX3 کا سب سے چھوٹا ایمرجنسی بفر صرف پانچ میل تھا۔ یہ ٹیسٹ کلوزڈ وہیکل پروونگ گرائونڈ میں کئے گئے جو موٹر وے ڈرائیونگ کی عکاسی کرنے کیلئے 15 میل سے زیادہ کا راستہ ہے، جس میں 2.6 میل سیمولیٹیڈ اربن ٹریفک چار میل کیلئے 50 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اور آٹھ میل کیلئے 70 میل فی گھنٹہ پر مشتمل ہے۔ وٹ کار نے تین کاروں کو ونٹر ٹائم کے دوران ٹیسٹ کیا۔ وٹ کار ایڈیٹر سٹیو ہنٹنگفورڈ نے کہا کہ سمر رینجز کا موازنہ سرد درجہ حرارت سے کیا گیا۔ موسم سرما میں بی ایم ڈبلیو آئی ایکس 3 ایم سپورٹ پرو نے موسم گرما میں 41 میل اضافی سفر کیا اور کیا ای وی 6 آر ڈبلیو ڈی جی ٹی لائن نے گرم تر موسم میں 50 میل اضافی سفر کیا۔ ٹیسلا ماڈل وائی لانگ رینج نے بھی اضافی 57 میل سفر کیا۔ اگر آپ کی الیکٹرک کار میں چارج ختم ہوجائے تو کیا ہوگا، اس کا خوف بہت سے لوگوں کو سوئچ کرنے سے روکتا ہے لیکن ہمارے ٹیسٹ سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کو ناصرف کافی وارننگ ملتی ہیں بلکہ یہ کہ جب رینج ریڈ آؤٹ زیرو تک پہنچتی ہے تو بھی آپ کے پاس کافی وقت ہوتا ہے کہ آپ اسے کسی ریفیوج ایریا میں لے جائیں یا کوئی محفوظ سٹاپ تلاش کریں۔

Related Articles