مودی نے مہاراشٹر میں وزیر کے طور پر حلف لینے والوں کو مبارکباد دی

نئی دہلی،  اگست۔وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو مہاراشٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور شیو سینا کی مخلوط حکومت میں وزیر کے طور پر حلف لینے والے تمام لوگوں کو مبارکباد دی اور ریاست کے لوگوں کی خدمت کرنے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مسٹر مودی نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ ’’ان تمام لوگوں کو مبارک ہو جنہوں نے آج مہاراشٹر حکومت میں وزیر کے طور پر حلف لیا ہے۔ یہ ٹیم انتظامی تجربے اور اچھی حکمرانی کی فراہمی کے جذبے کا بہترین امتزاج ہے۔ ریاست کے لوگوں کی خدمت کے لیے میری نیک خواہشات۔”مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے تقریباً 40 دنوں کے بعد مسٹر ایکناتھ شنڈے نے آج اپنی کابینہ میں توسیع کی۔ کابینہ میں 18 نئے چہرے شامل کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل نئی حکومت کی تشکیل کے وقت مسٹر شنڈے کے ساتھ صرف نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کو حلف دلایا گیا تھا۔

Related Articles