بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی:مورگن

لندن ،انگلینڈ ٹیم کے کپتان ایان مورگن نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستانی ٹیم کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مہمان ٹیم کی کارکردگی کا گراف اس فارمیٹ میں ماضی کی نسبت اب کافی بہتر ہے، امید ہےکہ سیریز میں بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
میچوں کے لیے جیسن روئے کی عدم موجودگی کو نقصان دہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے مشکل وقت سے گزرتے ہوئے خود کو کرکٹ کے لیے تیار کرنا آسان نہیں تھا۔آئرلینڈ کے خلاف میچوں سے ٹیم کو سیریز کی تیاری میں خاصی مدد ملی ہے۔ اب جسمانی اور ذہنی طورپر ایک بڑی ٹیم کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد اب وائٹ بال کرکٹ میں بھی جیت کے ساتھ اس کا اختتام کرنے کی کوشش کریں گے۔

Related Articles