مہاراشٹر میں کورونا کے 2087 نئے معاملے، چار مریضوں کی موت

اورنگ آباد/ممبئی، جولائی ۔مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے 2,087 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس دوران اس بیماری سے چار لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ محکمہ صحت نے اتوار کو جاری کردہ ایک بلیٹن میں کہا کہ نئے کیسوں کی آمد کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک 80,45,606 لوگ کووڈ-19 سے متاثر ہوئے ہیں اور اس کی وجہ سے 1,48,101 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ بلیٹن کے مطابق اس مدت کے دوران ریاست میں کووڈ سے 2,259 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 78,84,495 ہو گئی ہے۔ اس وقت صحت یاب ہونے کی شرح 98 فیصد اور اموات کی شرح 1.84 فیصد ہے۔ اس وقت ریاست کے مختلف اسپتالوں میں 13,010 فعال مریض زیر علاج ہیں۔ دریں اثنا، مراٹھواڑہ خطہ میں 145 نئے کیس درج ہوئے۔ ان میں لاتور میں 35، عثمان آباد میں 33، ناندیڑ میں 30، جالنا میں 29 اور اورنگ آباد میں 18 معاملے شامل ہیں۔ جبکہ باقی تین اضلاع میں کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

Related Articles