پریتی زنٹا اور سوزین خان کی دوستی کو 30 سال ہوگئے

ممبئی،جولائی ۔پریتی زنٹا اکثر انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرکے مداحوں کو اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کی کامیابیوں سے متعلق آگاہ کرتی رہتی ہیں۔چند روز قبل انہوں نے اپنی برسوں پرانی دوست سوزین خان کے ساتھ تصویر شیئر کی۔دونوں خوبصورت خواتین کو سفید اور سیاہ ٹی شرٹس میں ملبوس مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔پریتی زنٹا نے کیپشن دیا کہ زندگی میں کچھ دوست ہوتے ہیں اور کچھ دوست ہمیشہ کے لیے ہوتے ہیں۔ سوزین خان آپ کے ساتھ کبھی بھی کوئی لمحہ اداس نہیں گزرا۔انہوں نے مزید لکھا کہ تین دہائیاں ہوچکی ہیں اور ابھی ہماری دوستی مزید باقی ہے۔

 

Related Articles