جینیفرلوپیز کی 53ویں سالگرہ کی تقریب میں سب سے مختلف کیا ہے؟

واشنگٹن،جولائی۔امریکی گلوکارہ جینیفرلوپیز اپنی 53ویں سالگرہ کیسے اور کس کے ساتھ منا رہی ہیں اور ان کے جشن میں سب سے مختلف کیا ہے؟این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق امریکی گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز نے اپنی 53ویں سالگرہ پیرس میں اپنے شوہر بین ایفلک اور بچوں کے ساتھ منا ئی ہے۔ جینیفر لوپیز ا پنی سالگرہ اس وقت منا رہی ہیں جب حال ہی میں گلوکارہ نے اپنے دیرینہ دوست اداکار بین ایفلک سے چوتھی شادی کی اور اپنے ہنی مون کے لئے پیرس میں موجود ہیں۔جہاں جینیفرلوپیز کی برتھ پر ایک شاندار ڈنر کیا اور آئسکریم کو انجوائے کیا جس میں ان کے بچے بھی انکے ساتھ موجود تھے۔ ہالی ووڈ کی یہ مقبول ترین جوڑی کو بینیفر کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔واضح رہے کہ جینیفرنے بین ایفلک سے گزشتہ ہفتے لاس ویگاس میں شادی کی۔ گلوکارہ کی بین ایفلک سے یہ چوتھی شادی ہے۔اس مقبول ترین جوڑی کے پیرس میں گزارنے والے دنوں کے لمحات کو گلوکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔ جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہیں۔

Related Articles