آسٹریلیا میں طوفان کی وجہ سے تین افراد کی موت

سڈنی: آسٹریلیا کے وکٹوریہ صوبے جمعرات کی رات آئے زبردست طوفان کی وجہ سے ایک بچے سمیت تین افراد کی موت ہوگئی۔
طوفان کے باعث میلبورن میں درخت گرنے سے بچہ شدید طور پر زخمی ہوگیا تھا۔ اسے علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس نے دم توڑ دیا۔ ایک اور واقعے میں طوفان کی وجہ سے گاڑی پر درخت کی شاخ گرنے سے ایک شخص اور ایک خاتون ہلاک ہوگئے۔ طوفان کی وجہ سے بہت سے درخت گر چکے ہیں اور لوگوں کی املاک کو بھاری نقصان پہنچا ہے نیز تیز بارش کی وجہ سے تقریبا 250000 گھروں کو سپلائی ہونے والا پانی آلودہ ہوگیا۔ لوگوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پینے سے پہلے نل کے پانی کو ابال لیں۔

 

Related Articles