برطانیہ میں تبدیلی کی اشد ضرورت

ٹیکسوں نے معاشی ترقی کو روک دیا، لزٹرس، درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایماندار ہونا ہوگا، رشی سوناک

لندن،جولائی۔ حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کی لیڈر شپ کی امیدوار لِز ٹرس نے کہا ہے کہ رشی سوناک کی طرف سے متعارف کرائے گئے ٹیکسوں نے برطانیہ میں معاشی گروتھ کو روک دیا۔ برطانیہ میں لوگوں کو اب تبدیلی کی اشد ضرورت ہے۔ 20 سالوں میں سابق کنزرویٹو اور لیبر حکومتوں کی معاشی پالیسیوں نے ترقی نہیں کی۔لز ٹرس نے اپنے حریف رشی سوناک کی طرف سے متعارف کرائے گئے ٹیکسوں میں اضافے پر تنقید کی ہیاور کہاہے کہ انہوں نے ترقی کو روک دیا تھا لیکن سابق چانسلر مسٹر سوناک نے مہنگائی کم ہونے کے بعد ٹیکسوں میں کمی اور معاشی ترقی کو تیز کرنے کا وعدہ کیا ہیاور کہا ہے کہ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایماندار ہونا ہوگا۔معاشی ترقی حاصل کرنے کا بہترین طریقہ ٹیکسوں اور بیوروکریسی کو کم کرنا، نجی شعبے کی سرمایہ کاری اور جدت کو بڑھانا ہے، ٹیکس بوجھ کو کم کرنے کی ضرورت ہے لیکن فوری طور پر نہیں۔ خیال رہے کہ ٹوری ایم پیز نے اگلے وزیر اعظم بننے کے لیے رن آف میں داخل ہونے کے لیے اس جوڑے کا انتخاب کیا ہے جبکہ بی بی سی کے مطابق اقتصادی پالیسی اہم میدان جنگ بن گئی ہے کیونکہ حریف پارٹی کے اراکین کو جیتنے کے لیے لڑ رہے ہیں جو اگلے ماہ سے اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں گے۔ پارٹی کے تقریباً 160,000 ارکان آن لائن یا ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالیں گے، حتمی نتیجہ ستمبر میں آنا ہے، جب وزیر اعظم بورس جانسن عہدہ چھوڑ دیں گے۔کنزرویٹیو سربراہی کا مقابلہ اس وقت تیز تر ہو گیا جب لز ٹرس نے بی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں اپنے آپ کو ایک ایسے سیاست دان کے طور پر پیش کیا جو تبدیلی کے ذریعے آگے بڑھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ٹریڑری، ماہرین اقتصادیات، فنانشل ٹائمز، دیگر آؤٹ لیٹس کے ساتھ، 20 سالوں سے ایک خاص قسم کی اقتصادی پالیسی کو آگے بڑھانے کا اتفاق ہے لیکن اس سے معاشی گروتھ بڑھی نہیں۔ لز ٹرس نے کہا کہ برطانیہ میں لوگوں کو اب تبدیلی کی اشد ضرورت ہے۔ نیشنل انشورنس میں اضافے کو ریورس کرنے، کارپوریشن ٹیکس میں طے شدہ اضافے کو ختم کرنے، اور توانائی کے بلوں پر گرین لیویز کو معطل کرنے کے لیے ہنگامی بجٹ کا ان کا منصوبہ جوا نہیں تھا اور اس سے افراط زر میں مزید اضافہ نہیں ہوگا۔رشی سوناک نے کہا کہ وہ ان چیلنجوں کے بارے میں ایماندار ہونا چاہتے ہیں جن کا ہمیں سامنا ہے۔ علاوہ ازیں مسٹر سوناک نے ڈیلی ٹیلی گراف میں اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔ اصلاحات کا ایک مجموعہ اتنا ہی بنیاد پرستانہ انداز میں پیش کرنے کی درخواست کی جو مارگریٹ تھیچر نے 1980 کی دہائی میں کی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی حاصل کرنے کا بہترین طریقہ ٹیکسوں اور بیوروکریسی کو کم کرنا، اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری اور جدت کو بڑھانا ہے۔مسٹر سوناک نے پہلے کہا ہے کہ ٹیکس کے بوجھ کو کم کرنے کی ضرورت ہے لیکن فوری طور پر نہیں۔

 

Related Articles