سلمان خان نے بجرنگی بھائی جان 2 کی تیاری کا کام شروع کردیا، اسکرپٹ بھی تیار

ممبئی،جولائی۔بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم بجرنگی بھائی جان کو فلم بینوں نے بہت پسند کیا تھا، اب معلوم ہوا ہے کہ سلمان خان اس فلم کے سیکوئیل کی تیاری پر کام کر رہے ہیں۔ادھر دوسری جانب سلمان خان کے پرستار بجرنگی بھائی جان ٹو کی ریلیز کے منتظر ہیں۔اس فلم کے مصنف کے وی وجیاندرا پراساد نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ بجرنگی بھائی جان 2 کے اسکرپٹ کا بنیادی کام تقریباً تیار ہے۔انہوں نے ایک فلمی میڈیا ادارے سے گفتگو کے دوران کہا کہ انہوں نے اس فلم کے سیکوئیل کی اسٹوری سلمان خان کو سنا بھی دی ہے اور انہوں نے اسے پسند کیا ہے۔کے وی وجیاندرا پراساد کے مطابق اب یہ سلمان خان پر منحصر ہے کہ وہ فلم کی تیاری کے وقت کا تعین کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ فلم اپنے پہلے حصے کا تسلسل ہوگا اور اس میں آٹھ سے 10 برس کے دورانیے کو آگے جا کر دکھایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ وہ پْرامید ہیں کہ یہ پہلے حصے سے کسی بھی طرح کمتر نہیں ہوگا۔

Related Articles