فیس بک صارفین کو ایک آئی ڈی سے چار پروفائلز بنانے کی اجازت

ہیلی فیکس،جولائی ۔فیس بک نے صارفین کی کم ہوتی ہوئی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوتے ہوئے ملٹی پل یوزر فیچر متعارف کرادیا ہے،جس کی بدولت ایک اکاؤنٹ سے مزید4پروفائل بنائے جاسکیں گے۔ بلومبرگ رپورٹ کے مطابق میٹا کی طرف سے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ کے صارفین میں میں ہو نے والی کمی کے پیش نظر نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔فیس بک کے اس نئے فیچر کیذریعے ایک ہی تعارف سے 4 دیگر پروفائل بنانے کی اجازت ہوگی جو مرکزی آئی ڈی سیجڑے ہونگے،مین آئی ڈی یا لنکڈ پروفائل سے ہونے والی خلاف ضابطہ کسی بھی سرگرمی پر فیس بک انتظامیہ کی طرف سے آنے والے ردعمل کا اطلاق تمام اکاؤنٹس پر ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ کی طرف سے متعارف کرائے جانے والے اس نئے فیچر کو کسی بھی جعلی یا جھوٹے مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی ممانعت ہے۔ انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ نئے فیچرکوصارفین دوستوں، ذاتی دلچسپیوں کیلئے مختص کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف انداز میں استعمال کریں گے۔

 

Related Articles