ملک میں کورونا ریکوری کی شرح 76.30 فیصد
نئی دہلی، پورے ملک میں گذشتہ 24 گھنٹے میں 63,173 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں جس سے قومی اوسط، ریکوری کی شرح 76 فیصد سے بڑھ کر 76.30 فیصد ہو گئی ہے۔
صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے بدھ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے میں پورے ملک میں 63,173 کورونا مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس سے اب تک وائرس کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 24,67,758 ہو گئی ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے فعال کیسز کے مقابلے اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ساڑھے تین گنا زیادہ ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق وائرس کے کل فعال کیسز اور اب تک وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کے درمیان فرق بڑھ کر 17,60,489 ہو گئی ہے۔
ریکوری شرح کے معاملے میں دہلی سرفہرست ہے۔ دہلی میں ریکوری ریٹ 90 فیصد ہے۔ علاوہ ازیں تملناڈو میں ریکوری شرح 85 فیصد، بہار میں 84 فیصد، ہریانہ میں 82 فیصد اور گجرات میں 80 فیصد ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 67,151 نئے کیسز کے سامنے آنے سے اب تک وائرس کے شکار افراد کی تعداد بڑھ کر 32,34,474 ہو گئی ہے۔ حالانکہ 25 اگست کو 63,173 متاثرین کے صحتیاب ہونے اور 1,059 مریضوں کی موت سے وائرس کے فعال کیسز میں 2,919 کا اضافہ ہوا ہے۔ پورے ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے 7,07,267 فعال کیسز ہیں۔
مہاراشٹر میں 25 اگست کو سب سے زیادہ مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مہاراشٹر میں 12,300 کورونا متاثرین صحتیاب ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں آندھرا پردیش میں 9،419 ، تمل ناڈو میں 6،998 ، کرناٹک میں 6،814 ، اترپردیش میں 4،647 ، آسام میں 1،724 ، مغربی بنگال میں 3،251 ، پنجاب میں 788 ، اوڈیشہ میں 2،545 ، تلنگانہ میں 1،060 ، دہلی میں 1،155 ، راجستھان میں 1،526 ، جھارکھنڈ میں 518 ، کیرالہ میں 1،456 ، مدھیہ پردیش میں 1،079 ، گجرات میں 1،05 ، ہریانہ میں 1،091 ، چھتیس گڑھ میں 308 ، اتراکھنڈ میں 289 ، جموں و کشمیر میں 315 ، پڈوچیری میں 339 ، ناگالینڈ میں 215 ، ہماچل پردیش میں 164 ، اینڈمان اور نیکوبار جزیروں میں 139 ، تریپورہ میں 160 اور سکم میں 120 کورونا متاثرہ افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
باقی ماندہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں 100 سے کم کی تعداد میں کورونا مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔