آدتیہ ناتھ نے چارمینار کی مندر میں پوجا کی

حیدرآباد جولائی۔اتر پردیش کے وزیر اعلی آدتیہ ناتھ نے آج صبح حیدرآباد کے چارمینار کی مندر کا دورہ کیا۔ حیدرآباد میں بی جے پی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ میں حصہ لینے والے یوگی نے آج صبح اس مندر میں خصوصی پوجا کی۔ اس موقع پر بی جے پی کے لیڈران ان کے ساتھ تھے جنہوں نے کہاکہ قبل ازیں بھی آدتیہ ناتھ نے اس مندر میں پوجا کی تھی۔ دریں اثناء پولیس نے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ کے دورہ کے پیش نظر چارمینار کے اطراف سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے اوربڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات تھے۔بی جے پی لیڈروں کی جانب سے شہر میں دورہ کے لئے چارمینار کے علاقہ کا خاص طور سے انتخاب کئے جانے کی وجہ سے پولیس نے اس علاقہ میں چوکسی اختیار کی تھی۔زعفرانی جماعت کے لیڈروں کی بڑی تعداد نے چارمینار کے دامن میں واقع اس بھاگیہ لکشمی مندر کے درشن کئے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ساوتھ سائی چیتنیہ کی نگرانی میں چارمینار اور اس کے اطراف سکیورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے تھے۔

Related Articles