ریلائنس ریٹیل مٹھائی بازار میں داخل

نئی دہلی، اکتوبر۔ ریلائنس ریٹیل اسٹورز نے ملک کے 50 سے زیادہ مشہور حلوائیوں کی مٹھائیوں کی فروخت کے ساتھ مٹھائی بازار میں قدم رکھا ہے۔جمعرات کو ایک بیان میں ریلائنس ریٹیل نے کہا کہ برانڈ کے ساتھ مل کر مشہور اور روایتی حلوائی اب علاقائی بازاروں سے نکل کر پورے ملک کے صارفین کے لیے اپنی خصوصی مٹھائیاں پہنچا سکتے ہیں۔ ڈبے میں بند رس گلے اور گلاب جامن کے ساتھ حلوائی اب پیک شدہ مٹھائیوں کے ساتھ بھی تجربہ کر رہے ہیں۔ہندوستانی روایتی پیکڈ مٹھائی کی مارکیٹ کا تخمینہ تقریباً 4,500 کروڑ روپے ہے اور اگلے چند سالوں میں یہ بڑھ کر 13 ہزار کروڑ روپے ہونے کی امید ہے، جس میں غیر منظم مٹھائی کی مارکیٹ کا تخمینہ تقریباً 50 ہزار کروڑ روپے ہے۔اجمیر سے 70 سالہ چونی لال کنفیکشنری کے کاروبار کو سنبھالنے والے ایک نئی نسل کے ہتیش (34) نے کہاکہ "ہمیں کئی بڑے اداروں سے ریٹیل آؤٹ لیٹ کھولنے کی پیشکشیں موصول ہوئی ہیں لیکن اس کاروبار میں بہت زیادہ سرمایہ لگتا ہے۔ ریلائنس کے ساتھ ہماری شراکت داری کے بعد ہماری فروخت دوگنی ہو گئی ہے کیونکہ کمپنی نے ہمیں آٹومیشن اور بڑے پیمانے پر پیداوار سے متعارف کرایا ہے۔ ہماری دکان اب قومی دکان بن چکی ہے۔‘‘ریلائنس ریٹیل پر دستیاب مقبول مٹھائیوں میں کالیوا کا تل بیسن لڈو، گھسیٹارام کا ممبئی حلوہ، پربھوجی کا دربیش لڈو اور میتھی کے لڈو، دودھ مسٹھان بھنڈار (ڈی ایم بی) مالپوا اور لال مٹھائی کا میسور پاک شامل ہیں، جب کہ چونی لال حلوائی کا مشہور کچورا اور چاکلیٹ برفی اسٹور پر دکھائی دے گی۔ریلائنس ریٹیل کے گروسری ریٹیل کے سی ای او دامودر مل نے کہاکہ "ہم ہندوستان میں سب سے بڑی ملٹی برانڈ کنفیکشنری بننے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ روایتی مٹھائی کسی خاص علاقے تک محدود نہ رہے، یہ ملک کے کونے کونے میں پہنچے۔جیسے مغربی بنگال اور اڈیشہ کا رس گلہ تمل ناڈو کے گاہک کا منہ میٹھا کر سکتا ہے۔

Related Articles