نتیش حکومت ریاست کی ہمہ جہت ترقی کیلئے پر عزم : سنجے جھا

دربھنگہ ،، جون۔ بہار کے آبی وسائل کے وزیر سنجے جھانے کہاکہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کی ماہرانہ قیادت میں ریاستی حکومت ریاست کی ہمہ جہت ترقی کیلئے پرعزم ہے ۔مسٹر جھانے سموار کو بات چیت میں کہاکہ وزیراعلیٰ مسٹر کمار کی قیادت میں بہار مسلسل ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے ۔ ریاست آج ہر شعبہ میں ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے ۔ نتیش حکومت کی سب سے بڑی حصولیابی انصاف کے ساتھ ترقی ، تمام شعبوں اور تمام طقبات کی ترقی ہے ۔ متھلانچل سمیت پوری ریاست میں سیلاب کے ممکنہ خطرات سے نجات دلانے کیلئے اورعوام الناس کی حفاظت ریاست کی اولین ترجیح ہے ۔وزیر نے کہاکہ اپنی مدت کار میں وزیراعلیٰ نے خاص کر حاشیے پر رہے پسماندوں ، انتہائی پسماندوں ، دلتوں ، مہادلتوں ، اقلیتوں اور خواتین کو مین اسٹریم میں لانے کیلئے متعدد پروگرام چلا رکھا ہے ۔ جس سے غریب ۔ غرباءکے اعتماد میں اضافہ ہواہے ۔ تعلیم کے شعبے میں کافی کام کئے گئے ہیں۔ سماج میں پھیلی خرابیوں سے لڑائی جاری ہے ۔مسٹر جھانے کہاکہ نتیش حکومت کی مدت کار میں تعلیم ، صحت ، نظم ونسق سمیت تمام شعبوں میں مثبت تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ حکومت تمام طبقات کو ساتھ لیکر چلنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ گذشتہ کچھ سالوں میں تعلیم کے شعبہ میں کافی سدھار ہوئے ہیں۔ آئندہ سالوں میں بہار کی پوری تصویر بدل جائے گی اور لوگ بہار ی ہونے پر فخرمحسوس کریںگے ۔

Related Articles