جونپور:نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل

جونپور:جنوری۔اترپردیش کے ضلع جونپور کے برسٹھی علاقے میں ایک نوجوان کا نامعلوم افراد کے ذریعہ پیٹ پیٹ کر قتل کئے جانے کے بعد اس کی لاش کو جھاڑی میں پھینک دیا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ سرائے وکرم باشندہ پندھاری وارانسی(35) کی لاش گاؤں کے جنوب میں جھاڑیوں سے برآمد کی گئی ہے۔متوفی کے جسم پر کوئی کپڑا نہیں تھا اور ان کے سر کو پتھر سے بری طرح سے چوٹ پہنچائی گئی ہے۔خون سے لت پتھر دو اینٹیں اور ایک شراب کی بوتل لاش کے قریب سے برآمد کی گئی ہے۔سرکل افسر مڑیاہوں اشوک کمار سنگھ پولیس نفری کے ساتھ موقع واردات پر پہنچے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ملزمین کی گرفتاری کے لئے ڈاگ اسکواڈ کو طلب کیا گیا ہے۔

Related Articles