ایک کروڑ نئے صارفین جوڑ کر جیو سرفہرست، ووڈا فون۔ آئیڈیا‘ ایئرٹیل کے 2.68 کروڑ صارف کم ہوئے

نئی دہلی،لاک ڈاؤن میں ووڈ آئیڈیا اور ایئرٹیل کو زبردست جھٹکا لگا ہے اور دونوں نے 2.68 کروڑ صارف کھو دیے جبکہ ریلائنس جیو نے تقریباً ایک کرور نئے صارف جوڑے۔

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کی جانب سے بدھ کے روز جاری نئے اعداد و شمار کے مطابق مارچ سے مئی کے درمیان ایئرٹیل اور ووڈا۔آئیڈیا کے ہاتھوں سے دو کروڑ 68 لاکھ سے زیادہ صارف کم ہو گئے ہیں جبکہ ان کے برعکس ریلائنس جیو مضبوط ہوا۔ جب بڑی کمپنیاں گاہک کھو رہی ہیں، جیو نے ان تین ماہ میں تقریباً 99 لاکھ 20 ہزار صارفین کو اپنے اپنے نیٹ ورک سے جوڑ لیا۔

مئی میں ہی ووڈا۔آئیڈیا اور ایئرٹیل سے تقریباً 94 لاکھ سے زیادہ صارف علاحدہ ہو گئے۔ ریلائنس جیو نے مئی بھی بازی مار لی۔ اس کے نیٹ ورک سے 36 لاکھ 50 ہزار نئے گاہک وابستہ ہو گئے۔

 

Related Articles