منشیات معاملے میں کشیتج روی پرساد این سی بی تحویل میں بھیجے گئے
ممبئی ، ممبئی کی مقامی عدالت نے آج یہاں دھرم پروڈکشن کے سابق ایگزیکٹو کشیتج روی پرساد کو منشیات کے معاملے میں تین اکتوبر تک .منشیات کنٹرول بیورو کی تحویل میں دیے جانے کا حکم جاری کیا
دھرم پروڈکشن معروف فلمساز کرن جوہر کی کمپنی ھے
کشیتج روی پرساد کو این سی بی نے کل ادکار سوشانت سنگھ موت معاملےمیں جاری
منشیات کیس میں گرفتار کیا تھا
آج عدالت میں سات صفحات پر مشتمل درخواست ریمانڑ میں ملزم پر عائد الزامات کی نوعیت سے عدالت کو آگاہ کیا گیا جسکے بعد عدالت نے کشیتج کو این سی بی کی تحویل میں دیے جانے کا حکم صادر کیا۔