لبنان کو کورونا کی نئی لہر کا سامنا : وزارت صحت

بیروت، جون۔ لبنان کی وزارت صحت عامہ نے ایک انتباہ جاری کیا ہے کہ ملک کوکووڈ-19 کی نئی لہر کا سامنا ہے۔لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ویکسین کی ایگزیکٹو کمیٹی نے یہ انتباہ وبائی امراض کی تازہ ترین پیشرفت پر ایک ہنگامی اجلاس میں جاری کیا۔ وزارت نے ملک کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔وزارت نے ایک بیان میں کہا، "ہمیں کورونا وائرس کی ایک نئی لہر کا سامنا ہے، جس سے لبنان اور باقی دنیا میں انفیکشن کے اعداد و شمار کے مطابق زیادہ متعدی اور تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے۔‘‘وزارت نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد ویکسین لگوائیں، یہ بتاتے ہوئے کہ ملک میں ویکسین لگائے گئے لوگوں کی شرح 45 فیصد سے زیادہ نہیں ہے۔ کووڈ ویکسین کی خوراکیں کسی بھی ویکسی نیشن سنٹر میں مفت لی جا سکتی ہیں۔

Related Articles