بی ٹی ایس کی چَھٹی البم بل بورڈ چارٹ میں پہلے نمبر پر آگئی

سیول،جون۔معروف کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس کی چَھٹی البم ’’پروف‘‘ ریلیز ہوتے ہی بل بورڈ 200 چارٹ میں پہلے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔قبل ازیں بی ٹی ایس کی پانچوں البمز بھی بل بورڈ میں پہلے نمبر پر رہی تھی۔بینڈ کی نئی البم 10 جون کو ریلیز ہوئی تھی، بی ٹی ایس پہلا کورین بینڈ ہے جس کی تمام البمز بل بورڈ چارٹ میں پہلی پوزیشن لے چکی ہیں۔انگریزی کے علاوہ دیگر زبانوں میں موجود اب تک صرف 15 ایسی البمز ہیں جو بل بورڈ میں اول نمبر پر رہیں، ان میں سے 6 بی ٹی ایس کی ہیں۔’’پروف‘‘ کو یہ اعزاز بھی جاتا ہے کہ یہ رواں سال ریلیز ہونے کے ساتھ ہی ایک ہفتے تک سب سے زیادہ فروخت ہونے والی البم بن گئی ہے۔

Advertisement

Related Articles