سعودی ولی عہد شہزادہ محمد کا اردن آمد پر پْرتپاک خیرمقدم

عمان،جون ۔ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان منگل کے روز مصر کے دورے کے بعد اردن کے دارالحکومت عمان پہنچ گئے ہیں۔ہاشمی مملکت کے فرماں روا شاہ عبداللہ دوم نے ان کا پْرتپاک خیرمقدم کیا۔اس سے پہلے انھوں نے قاہرہ میں مصری صدرعبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی اور ان سے ایران، یمن، عراق، لیبیا، سوڈان، لبنان، شام اور فلسطین کے مسائل سمیت متعدد علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔شہزادہ محمد اپنے دورے کے آخری مرحلے میں ترکی جانے والے ہیں۔وہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی ہدایات پر یہ سہ ملکی دورہ کررہے ہیں۔اس کا مقصد تینوں ممالک کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔وہ یہ دورہ اگلے ماہ امریکی صدر جو بائیڈن کے دورۂ سعودی عرب سے قبل کررہے ہیں۔بائیڈن کے دورے کے موقع پرسعودی عرب خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک کے سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا۔اس میں امریکی صدرمہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔مصر، عراق اور اردن کے سربراہان بھی اس سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 

Related Articles