کیا جو بائیڈن ٹرمپ کی گولف ہیٹ لگنے سے سائیکل سے گرے!؟

واشنگٹن،جون۔امریکی صدر جو بائیڈن کے گذشتہ روز سائیکل سے گرنے کے بعد اپنی خیریت کی اطلاع کے باوجود اس واقعے پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔جہاں امریکی عوام نے صدر بائیڈن کے سائیکل سے گرنے کے واقعے پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تبصرے کیے، وہیں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس واقعے پر اپنی ’منفرد رائے‘ دینے میں کسی سے پیچھے نہیں رہے۔ Social Truth کے نام سے سوشل میڈیا سائٹ پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک خود ساختہ ویڈیو کے ذریعے جو بائیڈن کے سائیکل سے گرنے کا ’’سبب‘‘ بتانے کی کوشش کی۔ جعلی ویڈیو میں ٹرمپ گالف کھیل رہے ہیں۔ اس دوران وہ گولف سٹک سے جیسے ہی بال کو ہٹ کرتے ہیں تو گیند اگلے لمحے جو بائیڈن کو ہٹ کرتی ہے، جس کے بعد وہ سائیکل سے گرتے دکھائی دیتے ہیں۔اس جعلی ویڈیو پر وائٹ ہاؤس کے حامیوں نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے جبکہ تڑمپ کے ہمنوا اس کاوش پر بغلیں بجاتے دکھائی دیتے ہیں۔

Related Articles