جھانوی کپور کی فلم گڈ لک جیری کے نئے پوسٹر ز ریلیز

ممبئی ،جون۔بالی ووڈ ادکارہ جھانوی کپور نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا پر اپنی نئی فلم گڈ لک جیری کے نئے پوسٹر شیئر کر دیے۔صارفین فلم کے پوسٹر کو دیکھ کر ملے جلے رد عمل کا اظہار کر رہی ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی اداکاری کا آغاز فلم روحی سے کیا، ادکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر فلم گڈلک کا پوسٹر شیئر کیے ہیں۔پہلے پوسٹر میں جھانوی کپور کو کیمرے کی طرف شدت سے دیکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب وہ اپنے ہاتھ میں بندوق پکڑے ہوئے ہیں۔ دوسرے میں اس کی معصومیت سے کیمرے میں جھانکنا نمایاں ہے۔اداکارہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ یہ فلم 29 جولائی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی۔ ادکارہ نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ نکل پڑی ہو میں ایک نئے ایڈونچر پر، گڈ لک نہیں بولنگے (میں ایک نیا ایڈونچر شروع کر رہی ہوں۔ کیا آپ میری قسمت کی خواہش نہیں کریں گے)۔ اس نے مزید کہا، گڈ لک جیری 29 جولائی سے ہوٹ سٹار اور ڈیزنی پر نشر ہو رہی ہے۔

Related Articles