اگنی پتھ پر ایس پی۔کانگریس کررہی ہیں سیاست:سوتنتر

بریلی:جون۔ بی جے پی کے ریاستی صدر و وزیر آبپاشی سوتنتر دیو سنگھ نے اگنی پتھ اسکیم کی مخالفت میں جاری مظاہروں کے لئے اپوزیشن جماعتوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور کانگریس اس مخالفت کو ہوا دے رہے ہیں۔سنگھ نے اتوار کو سرکٹ ہاوس میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ اپوزیشن بی جے پی حکومت کے ہر اچھے کام میں روکاوٹ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔ عوام سے ناکارے جانے کے بعد کمزور ہو چکی اپوزیشن پارٹیاں اب لوگوں کو بھڑکانے کی سطحی حرکتوں پر آمادہ ہیں۔ایس پی پر کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسی پارٹی کے صدر نے کورونا ویکسین کو بی جے پی کی ویکسین بتا کر مخالفت کی تھی۔ وہیں ویکسین کارگر ثابت ہوئی اور اب ایس پی اور کانگریس لوگوں کو مشتعل کر کے اگنی پتھ اسکیم کی مخالفت کو ہوا دے رہے ہیں۔ مخالفت کرارہے ہیں لیکن نوجوانوں کو سمجھنا چاہئے کہ اگنی پتھ بہت اچھی اسکیم ہے۔اس سے ان کا بہت فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے بدعنوانی کے ذریعہ صرف ملک کو لوٹا اور کھوکھلا کیا۔ عوام نے کانگریس اور ایس پی کو اقربا پروی و کنبہ پروری کو بڑھاوا دینے کی وجہ سے ناکار دیا۔ اس لئے اب یہ لوگوں کو بھڑکانے کا کام کررہے ہیں۔دیو نے بریلی میں محکمہ آبپاشی کے افسران کے ساتھ میٹنگ بھی کی اور سینچائی پروجکٹ کے کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دئیے۔ کہا کہ بارش قریب ہے اس لئ سیلاب کنٹرول کے انتظامات فورا پورے کر لئے جائیں۔ محکمہ کے کاموں کو وقت سے پورا کیا جائے۔کابینی وزیر نے عوامی نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کر کے جائزہ لیا۔

Related Articles