ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہرلال کھٹر کورونا پازیٹیو
چندی گڑھ، : ہریانہ اسمبلی اجلاس سے کچھ ہی دن قبل وزیراعلی منوہر لال کھٹر آج کورونا پازیٹیو ملے۔مسٹر کھٹر نے دیر شام ٹوئٹر پر یہ اطلاع دی۔ انہوں نے لکھا ہے کہ انہوں نے آج کووڈ ٹیسٹ کرایا اور انکی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔
انہوں نے گزشتہ ہفتہ ران کے رابطہ میں اپنے تمام ساتھیوں سے ٹیسٹ کروانے اور قریبی رابطوں کو کورنٹائن ہونے کے لئے کہا ہے۔
28اگست کو ہریانہ اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا ہے۔