ابھیشیک بنرجی نے شوبھندو ادھیکاری کے بہانے عدلیہ کی سخت تنقید کی
کلکتہ,,مئی۔ترنمو ل کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور ممبر پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی نے بی جے پی لیڈر شوبھندو ادھیکاری کی تنقید کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات پر کارروائی پر روک لگائے جانے پر عدلیہ کے خلاف ریمارکس دینے سے گریز نہیں کیا۔ابھیشیک بنرجی نے ہلدیہ میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس شخص نے میونسپلٹی میں جو چاہا کیا، اس کے علاوہ کئی اور کام کئے ہیں مگر عدالت نے اس کے خلاف تمام مقدمات پر کارروائی میں روک لگادی ہے۔بعد میں ایک کیس کو ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو منتقل کر دیا تھا۔ مجھے یہ کہتے ہوئے شرم آتی ہے کہ عدلیہ میں ایک یا دو لوگ ایسے ہیں جن کی وجہ سے عدالت سے اعتماد ختم ہوتا ہے۔کبھی ہم نے نہیں سنا تھا کہ قتل کیس کی تفتیش کو روکا گیا ہے مگر یہاں روکا گیا ہےممتا بنرجی کے بھیتجے ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ آپ تحفظ تو دے سکتے ہیں، لیکن قتل کیس کی تفتیش میں ا سٹے نہیں دے سکتے۔ اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کارروائی کریں گے۔ میں 10,000 بار سچ کہوں گا۔کلکتہ ہائی کورٹ کی سنگل بنچ نے مشرقی مدنا پور میں شوبھندو ادھیکاری کے خلاف درج پانچ مقدمات کی تحقیقات پر روک لگا دی ہے۔ ریاستی حکومت نے اس فیصلے کو ڈویژن بنچ میں چیلنج کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ میں کیس دائر کیا تھا۔ لیکن عدالت عظمیٰ نے ریاستی حکومت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کیس کو ہائی کورٹ میں بھیج دیا۔ابھیشیک بنرجی کی پوری تقریر میں شروع سے آخر تک شوبھندو ادھیکاری ہی چھائے رہے۔انہوں نے اپوزیشن لیڈر کے خلاف ایک کے بعد ایک الزام لگائے۔بنرجی نے کہا کہ سی بی آئی اور ای ڈی کا سیاسی استعمال کیا جارہا ہے۔مجھے چپ کرانے کیلئے میرے پیچھے بھی ان دونوں ایجنسیوں کو لگادیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے دہلی بلایا گیا تھا۔ میں نے کہا بنگال کے بیٹے دہلی میں سر کیوں جھکائے گا؟ ابھیشیک نے شکایت کی، کلکتہ میں ودیا ساگر کی مورتی کو توڑنے والوں کو بچایا جا رہا ہے۔یہاں تک کہ انہوں نے ہلدیہ میونسپلٹی پر ترقیاتی ٹیکس کے نام پر بھاری رقم کا غبن کرنے کا الزام بھی لگایا۔ انہوں نے میئر کو ہدایت کی کہ وہ سات دن میں تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کریں۔