پٹرول کی قیمت میں نیا ریکارڈ اضافہ،حکومت دبائو میں آگئی

لندن ،جون ۔ پٹرول کی قیمت میں نئے ریکارڈ اضافے نے حکومت کو دوبارہ ڈیوٹی میں کمی کے لیے دبائو میں لے لیا ہے۔ آر اے سی نے کہا ہے کہ اس ہفتے ڈیوٹی میں مزید کمی کا زبردست خیرمقدم کیا جائے گا۔ ڈیٹا فرم ایکسپرٹن کے اعدادو شمار کے مطابق یوکے فور کورٹس پر ایک لیٹر پٹرول کی اوسط قیمت185اعشاریہ صفر پنس تک کے نئے ریکارڈ پر پہنچ گئی ہے جو ایک ہفتے میں7اعشاریہ ایک پنس اضافے کی حامل ہے۔ اتوار کو ایک لیٹر ڈیزل کی اوسط قیمت190اعشاریہ0پنس تھی۔

Related Articles