کام کے بڑھتے ہوئے دباؤ پر ایمبولنس ورکرز کا مظاہرہ

لندن ،جون ۔ کام کے بڑھتے ہوئے دبائو پر ایمبولنس ورکرز نے گزشتہ روز نارتھ یارک شائر میں ہیروگیٹ کے مقام پر جہاں جی ایم بی کی سالانہ کانگریس ہورہی تھی مظاہرہ کیا،اعدادوشمار کے مطابق انگلینڈ میں ایمبولنس کی طلب میں گزشتہ ایک عشرے کے دوران کم وبیش 6ملین کا اضافہ ہوا ہے۔جی ایم بی یونین کا کہناہے کہ مالی سال 2009/10کے دوران 7.9ملین کالز موصول ہوئی تھیں جبکہ 2021/22میں اس تعداد میں14فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔یونین کا کہناہے کہ کام کے بڑھتے دبائو کے سبب2018سے اب تک ایک ہزار ایمبولینس ورکرز بہتر ملازمت کیلئے ملازمت چھوڑ چکے ہیں ،جی ایم بی کے نیشنل افسر راکیل ہیریسن کا کہناہے کہ ایمبولنس ایک عشرے سے زیادہ عرصے سے کٹوتی کاسامنا کررہے جبکہ ان کی طلب دگنی ہوچکی ہے۔جی ایم بی ممبران کاکہناہے کہ انھیں جس دبائو کا سامنا ہے وہ انھوں نے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا یونین کا کہناہے کہ ہمارے ارکان کو نہ صرف کام کے بیحد دبائو کا سامنا ہے بلکہ لوگوں کی زندگیاں بچانے کی ڈیوٹی کی ادائیگی کے دوران انھیں بدزبانی اور زیادتیوں کا بھی سامنا کرنا پڑتاہے یونین کا کہناہے کہ ہیلتھ اور کیئر سیکٹر میں فوری فنڈز کی فراہمی کی ضرورت ہے بصورت دیگر ناقابل بیان بحران پیدا ہوسکتاہے۔

 

Related Articles