دہلی میں یکم ستمبر سے میٹرو چلنے کا امکان

نئی دہلی،کورونا وائرس کے سبب گذشتہ پانچ ماہ سے بند دہلی میٹرو آئندہ یکم ستمبر سے ایک بار پھر پٹری پر دوڑ سکتی ہے۔
سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کورونا وبا کے پورے ملک میں مکمل پابندی کے مختلف مرحلوں کے بعد ان لاک کا عمل جاری ہے اور ان لاک3 کی مدت 31 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔
یکم ستمبر سے پورے ملک میں ان لاک4 کا عمل شروع ہوگا جس کی تیاریوں اور ہدایات کو حتمی شکل دیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ یکم ستمبر سے میٹرو آپریشن کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ حالانکہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ میٹرو سروسزکا آپریشن تمام مسافروں کے لیے کیا جائے گا یا نہیں۔ کچھ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شروع میں محض سرکاری اہلکاروں اور ایمرجنسی خدمات سے منسلک افراد کو میٹرو میں سفر کی اجازت دی جائے گی۔
دہلی حکومت کا موقف اس بارے میں پہلے سے ہی مثبت ہے اور دہلی میٹرو کا کہنا ہے کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق میٹرو چالنے کے لیے تیار ہے۔ دہلی میٹرو نے تمام ضروری تیاریاں کر لی ہیں اور اسے بس حکومت سے ہری جھنڈی کا انتظار ہے۔
دہلی میٹرو نے نقصان کا حوالہ دیتے ہوئے اگست مہینے سے اہلکاروں کے بھتوں میں تخفیف کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ ان لاک 4 میں اسکول، کالج اور سنیما ہال کے کھلنے کا امکان نہ کے برابر ہے۔

Related Articles